سٹی42: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے دوران قذافی اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے سی ای او بابر صاحب دین کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کو زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا ہے۔
پی ایس ایل میچز کے موقع پر 250 سے زائد صفائی ورکرز اور 8 واشر گاڑیاں صفائی آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل قذافی اسٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں دھلائی اور صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے بتایا کہ سٹیڈیم میں ریپرز یا شاپرز پھینکنے کی صورت میں شائقین کو 100 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ میچز کے دوران ہر انکلوژر میں 15 ورکرز اور ایک سپروائزر کو ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا جبکہ 2 واٹر باؤزرز سٹیڈیم کے ارد گرد پانی کا مسلسل چھڑکاؤ کرتے رہیں گے۔
بابر صاحب دین نے مزید کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ صفائی کے عمل میں تعاون کریں اور سٹیڈیم میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔