ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی جارحیت جاری، غزہ میں مزید 60 فلسطینی شہید

اسرائیلی جارحیت جاری، غزہ میں مزید 60 فلسطینی شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

 دوسری جانب غزہ میں امداد کی بندش پر عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف سماعت جاری ہے، جنوبی افریقا کے نمائندے نے کہا کہ امداد بند کرکے اسرائیل پوری دنیا کے سامنے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔

 اس کے علاوہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سالانہ رپورٹ میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو نسل کشی قرار دے دیا۔

 اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں سکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے کہا دو ریاستی حل ناگزیر ہے، غزہ کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کا لازم حصہ ہونا چاہیے۔