ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہ دن دور نہیں جب پیپلز پارٹی لاہور فتح کرے گی، شرجیل میمن

وہ دن دور نہیں جب پیپلز پارٹی لاہور فتح کرے گی، شرجیل میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ لاہور پیلز پارٹی کا گڑھ تھا لیکن وہ دن دور نہیں پیپلز پارٹی لاہور فتح کرے گی۔

لاہور کے نشاط ہوٹل میں شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی کسی کے کندھے پر سوار ہوکر اقتدار میں نہیں آئی۔ملکی سالمیت پر سوشل میڈیاسے حملے کئے جارہے ہیں۔پراپیگنڈے اور افواہوں کے ذریعے ملک کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے۔ڈیجیٹل میڈیاپر آصفہ بھٹوکادست وبازو بن کرکام کرناہوگا۔

صوبائی وزیر سندھ  نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میٹ اپ تقریب کا سب سے زیادہ مزہ لاہور میں آیا۔لاہور پیلز پارٹی کا گڑھ تھا لیکن وہ دن دور نہیں پیپلز پارٹی لاہور فتح کرے گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبرز شپ کا مقصد سیاسی پارٹی سے لڑائی یا جنگ نہیں بلکہ ملک کیلئے کام کرنا ہے۔ملک کی معاشی ترقی اور ایٹمی طاقت بنانے میں جو پیپلز پارٹی نے کیا کسی نے نہیں کیا ہے۔پیپلز پارٹی نے ملک کیلئے بے دریغ قربانیاں دیں ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لیڈر ڈر کر بھاگے نہیں بلکہ حالات کا مقابلہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی کا مقابلہ نفرتوں کیخلاف ہے۔ملک میں جمہوریت کی بحالی و اہمیت کو برقرار رکھنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ضلع کونسل،تحصیل کی سطح پر ممبر شپ کرے گی۔سوشل میڈیا کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کی ڈور باہر ہے۔اقتدار کیلئے سوشل میڈیا پر ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پیپلز پارٹی سوشل میڈیا کا استعمال ملک کے دفاع میں  کرے گی۔

Bilal Arshad

Content Writer