پی سی بی نے پہلی پاکستان جونیئر لیگ کی تاریخوں کا اعلان کردیا

پی سی بی نے پہلی پاکستان جونیئر لیگ کی تاریخوں کا اعلان کردیا
کیپشن: Pakistan Cricket Board
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے پاکستان جونیئر لیگ کے اپکسپریشن آف انٹریسٹ میں اسپانسرز اور پارٹنرز کی جانب سے بھرپور دلچسپی ظاہر کرنے پر پہلی جونیئر لیگ کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق6 شہروں سے منسوب فرنچائز ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ یکم سے 15 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان جونیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔ ہر ڈریسنگ روم میں ایک شہرہ آفاق کرکٹر بحیثیت مینٹور یا کوچ موجود ہوگا۔

اس کے علاوہ انڈر 19 کی سطح پر یہ اپنی نوعیت کی پہلی ٹی ٹو ئنٹی لیگ ہوگی جہاں ملکی اور غیرملکی نوجوان کرکٹرز شرکت کریں گے۔ پی سی بی کے مطابق اس منصوبے کے تحت ہر غیرملکی کھلاڑی کو اپنے والدین میں سے کسی ایک کو اپنے ہمراہ لانے کی اجازت ہوگی۔ اس صورت میں اخراجات ٹورنامنٹ کے منتظمین یا اس کھلاڑی کی فرنچائز برداشت کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان جونیئر لیگ حال ہی میں لانچ کیے گئے پی سی بی پاتھ وے کرکٹ پروگرام کا حصہ ہے۔ پاتھ وے کرکٹ پروگرام کے تحت پی سی بی اور اس کے دو شراکت داروں، بی آر بی گروپ اور اینگرو کارپوریشن نے 100 باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو تعلیمی اسکالرشپ اور غیرملکی کوچز سے تربیت کے علاوہ 30 ہزار روپے ماہوار وظیفہ کا اعلان بھی کررکھا ہے۔