بھارت فلم انڈسٹری کی اہم شخصیت کا کورونا کے باعث انتقال

بھارت فلم انڈسٹری کی اہم شخصیت کا کورونا کے باعث انتقال
کیپشن: KV Anand
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کورونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی نامور اداکاروں کو ابدی نیند سلادیا، بھارت کی ایک اور اہم شخصیت کا کورونا کے باعث انتقال ہوگیا، کئی کامیاب فلمیں کیں۔

 تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دہشت کی فضا ابھی تک پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے، بالی ووڈ کے لئے سال 2019 اور 2020 بھاری رہا کیونکہ کچھ اداکارؤں نے خودکشی کرلی تو کچھ کوروناوائرس سے متاثر ہوکر چلے بسے، اب بھارت کے معروف  تامل فلم نگری کے ہدایتکار  کا کورونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا، 54 سالہ ہدایت کار کے وی آنند ہسپتال میں زیر علاج تھے کہ اچانک طبیعت مزید بگڑ کئی جو کہ سنھبل نہ پائی اور ہدایت کار کے وی آنندجان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار میں گزشتہ دنوں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ چنئی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے،کے وی آنند کے انتقال پر بالی ووڈ اداکارؤں کی جانب سے اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھئے: معروف بھارتی اداکار کورونا کے باعث انتقال کرگئے

کے وی آنند نےشوبز کی دنیا میں قدم جمانے کے لئے کیرئیر کا آغاز بطور فوٹوگرافر کیرئیر کیا،1994 میں انہیں بہترین سنیماٹوگرافر کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا،بعدازاں ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا گیا اور اسی دوران انہوں ہدایت کاری بھی شروع کردی اور متعدد سپر ہٹ فلمیں کیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارت کے معروف فلم میکر ،ہدایتکارللیت بہل کا کورونا کے باعث دم توڑ گئے تھے،اداکار نے بھارت کےسٹیج، ٹی وی اور فلم تنیوں پلیٹ فارمز پر کام کیا،وہ دلی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے،اچانک طبیعت زیادہ بگڑنے پر وہ71 برس کی عمر میں چلے بسے۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کے علاوہ وہ دل کے مرض میں بھی مبتلا تھے جبکہ کورونا کے باعث ان کے پھیپھڑے شدید متاثرہوگئے تھے،ان کے انتقال کی خبر پر بالی ووڈ انڈسٹری میں سوگ کی فضا چھا گئی اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیاگیا۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer