انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 سال بعد پاکستان آنے کیلئے تیار

tour in Pakistan
کیپشن: Pak Vs Eng
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انگلینڈ کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، وفاقی وزیرفواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا سولہ سال کے وقفے بعد انگلش ٹیم پاکستان آئے گی۔انگلینڈ آئندہ سال بھی ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیرفواد چودھری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا سولہ سال کے وقفے بعد انگلش ٹیم پاکستان آئے گی۔انگلینڈ آئندہ سال بھی ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

ملاقات کے دوران بتایا کہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں برطانوی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اس دوران برطانوی میوزیکل بینڈ بھی پاکستان کادورہ بھی کرے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے لئے یہ ایک اچھی خبر ہے شہریوں کو مزید سپورٹس تفریج کا ماحول میسر آئے گا۔

وفاقی وزیر نے میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کے لئے حکومت کے اقدامات سے برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا اور کہا برطانیہ کی اعلی جامعات کی طرز پر میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کے لئے برطانوی مدد درکار ہے۔ وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے لئے فلم کی تیاری اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران برطانوی ماہرین کے ذریعہ پاکستانی سیٹ ڈیزائنرز اور صنعت کاروں کی تربیت کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر کی تجاویز پر ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔