ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ تعلیم کی بڑی نااہلی سامنے آگئی

محکمہ تعلیم کی بڑی نااہلی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : محکمہ تعلیم پنجاب کی بڑی نااہلی سامنے آگئی ۔

صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی نااہلی کے باعث پنجاب کی مختلف عدالتوں میں ہزاروں مقدمات زیر التواء ہیں، مقدمات میں افسران کی عدم دلچسپی کے باعث عدالتی فیصلے محکمہ سکول ایجوکیشن کیخلاف ہونے لگے۔

ذرائع کے مطابق اتھارٹیز کی عدم دلچسپی کے باعث عدالتی فیصلے محکمہ سکول ایجوکیشن کیخلاف ہونے لگے ہیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے مختلف عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے لاہورسمیت صوبہ بھر کی اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سات روز کے اندر اندر زیر التواء مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والی اتھارٹیز کے سی ای اوز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

محکمے کی اس نااہلی کے باعث بچوں کے والدین پریشان ہیں، کہتے ہیں کہ محکمہ تعلیم اپنی لاپروائی اور نااہلی پر توجہ دے۔بچوں کے مستقبل کی فکر کرے۔

یاد رہے ملک میں کورونا وائرس سے  اب تک   ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 346 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 15759 تک جا پہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 122 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ پنجاب میں 103 اور سندھ میں 100 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے اس پھیلائو کوروکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈائون ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز،سرکاری ،غیر سرکاری دفاتر ،کھیلوں کے میدان،سیاحتی مراکز،ائیر سروس ،پبلک ٹرانسپورٹ سبھی بند ہیں۔اس لاک ڈائون نے ملکی معیشت پر برا اثر ڈالا ہے،معاشی نقصان کو پورا کرنے کیلئے حکومت طرح طرح کے منصوبے تشکیل دے رہی ہے ،مشیر خزانہ کہتے ہیں کہ آئندہ بجٹ کورونا بجٹ ہوگا۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer