اگر آپ مہلک امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھیں

اگر آپ مہلک امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے عہدیداران کہتے ہیں کہ حفاظتی ٹیکے لگوانے سے بچوں کو دس مہلک امراض سے بچایا جاسکتا ہے۔
 پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے عہدیداران پروفیسر ڈاکٹر آغا شبیر ، پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد ، پروفیسر ڈاکٹر نعیم ظفر نے آواری ہوٹل میں پریس کانفرنس کی ، جس میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ زید ہسپتال میں لیورٹرانسپلانٹ یونٹ بند، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

طبی ماہرین نے کہا کہ ویکسینیشن سے ہر سال تیس لاکھ بچوں کی زندگیاں بچائی جاتی ہیں، اگر حفاظتی ٹیکے نہ لگائے جائیں تو خسرہ ، پولیو ، کالی کھانسی جیسے امراض دوبارہ بڑھ سکتے ہیں، والدین کا فرض ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔