شیخ زید ہسپتال میں لیورٹرانسپلانٹ یونٹ بند، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

شیخ زید ہسپتال میں لیورٹرانسپلانٹ یونٹ بند، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی (42 نیوز) شیخ زید اسپتال کا لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کام کرنا چھوڑ گیا، سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت، خواجہ سلمان رفیق سمیت مانیٹرنگ کمیٹی کے ارکان کو طلب کرلیا۔

 پڑھنا مت بھولئے:  لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال میں پندرہ پندرہ لاکھ پر ڈاکٹروں کی بھرتی، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لاہور کے شیخ زیداسپتال میں لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کی بندش کیخلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور مانیٹرنگ کمیٹی کے ارکان کو طلب کرلیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ 5ماہ سے شیخ زید اسپتال کا لیور ٹرانسپلانٹ یونٹ بند ہے۔ جس پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے عدالت کو بتایا کہ ڈونرکی موت ہونے سے ٹرانسپلانٹ یونٹ بند کرنےکافیصلہ کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا پیر کو ناصر باغ میں دھرنے کا اعلان

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ یونٹ بند کرنے کا اختیار ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے پاس کہاں سےآگیا۔ ایک ڈونرکی موت سے آپ نے جگر کی پیوندکاری روک دی۔