کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا پیر کو ناصر باغ میں دھرنے کا اعلان

کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا پیر کو ناصر باغ میں دھرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن اور ہول سیلر ایسوسی ایشن بضد، چوتھے روز بھی ہڑتال جاری، پنجاب بھر کے ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے پیر کو ناصر باغ میں احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا.

خبر پڑھیں۔۔۔کپتان کے باؤنسرز کیلئےمینار پاکستان میں سیاسی پچ تیار، کھلاڑی پرُجوش

کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن اور اور ہول سیلرز کی جانب سے جاری ہڑتال کا آج چوتھا روز ہے۔ شہر کی بڑی مارکیٹوں میں بیشتر میڈیکل سٹورز بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر میں سروسز ہسپتال، گنگارام ہسپتال، میو ہسپتال کے نزد اور دیگر مارکیٹوں میں بیشتر میڈیکل سٹورز بند ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔نون لیگ کے بڑوں کی اہم بیٹھک میں بڑے بڑے فیصلے
 کیمسٹ ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ شیڈول جی ہرگز منظور نہیں ، ہمیں انسانی جان بچانےکے لئے ادویہ کی فروخت سے روکا جا رہاہے۔ جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن اور ہول سیلر ایسوسی ایشن نے پیر کو ناصر باغ میں مطالبات کی منظوری کے لئے دھرنا دینے کا عندیہ دے دیا۔