ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کیلئے بری خبر، آل گڈز ٹرانسپورٹ نے شہر کو بند کرنے کا اعلان کردیا

لاہور کیلئے بری خبر، آل گڈز ٹرانسپورٹ نے شہر کو بند کرنے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار گھمن: لاہور کی دس بڑی گڈزٹرانسپورٹ تنظیموں نے 4 مئی کو مطالبات کی منظوری کے لیے لاہور کے داخلی  و خارجی راستے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ آل گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نےچار مئی تک حکومت کو سوچ بچار کا ٹائم بھی دے دیا۔

 یہ بھی پڑھیں: ڈرائیورز ہوجائیں ہوشیار خبردار!! کہیں ایسا نہ ہو کہ عدالت کے چکر کاٹنے پڑ جائیں

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق بابوصابو میں آل گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کی،  آل گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے4 مئی بروز جمعہ لاہور کےتمام داخلی و خارجی راستے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

آل گڈزٹرانسپورٹ الائنس نے مطالبہ کیا ہے کہ بند روڈ پر فوری طور پر ناجائز ٹول پلازہ  ختم کیا جائے۔ وارڈن پولیس لاہور میں ٹرکوں کو لوٹنے کے لئے ناجائز چالان کاٹتے ہیں فوری بند کیا جائے۔ وارڈنز کی بھتہ خوری کو فوری بند کیا جائے اور ویجیلینس ٹیم بنائی جائے۔

پڑھنا مت بھولئے: کپتان کے کھلاڑیوں نے گریٹرپارک کو کوڑے کا ڈھیر بنا دیا

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عملہ کسٹم کی غنڈہ گردی ختم کی جائے اور گاڑیوں کو ناجائز بند کرنے سے روکاجائے۔ عہدیداران کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اپنے وعدے پورے نہ کیے تو اگلے مرحلے میں پوراپنجاب بند کردینگے۔