باراتیوں کی بس حادثہ کا شکار

باراتیوں کی بس حادثہ کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ذیشان نذیر: مانگامنڈی سے گزرنے والی باراتیوں کی گاڑی حادثے کاشکار، اٹھارہ افرادکوزخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پاکپتن سے ولیمہ میں شرکت کرکے فاروق آباد جانے والے باراتیوں کی گاڑی مانگامنڈی کے علاقے میں اچانک ٹائرپھٹنے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: خان صاحب کی ساری تقریر کا متن صرف "میں" تھا: شہباز شریف

زخمیوں میں انس ، بانو ، سلمیٰ تسکین ، سلیم اور دیگرشامل ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ریسکیو عملے نے جناح ہسپتال منتقل کردیا ، حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے محمد اسلم ، محمداویس اورایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔