ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کی صحافی سے بدتمیزی ؛ قومی اسمبلی میں احتجاج

بانی پی ٹی آئی کی صحافی سے بدتمیزی ؛ قومی اسمبلی میں احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سوال کرنے پر بانی پی ٹی آئی نے صحافی سے بدتمیزی کی جس کا  معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا، صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے پریس گیلری سے واک آوٹ کیا تو سپیکر نے نوٹس لے کرمعاملہ حل کروانے کی ہدایت کی 

پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (پی آر اے)  نے قومی اسمبلی پریس گیلری سے واک آؤٹ  کردیا ، احتجاج بانی پی ٹی آئی  کی جانب سینئر صحافی اعجاز احمد کے ایک سوال کے جواب میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے اور گالم گلوچ کرنے کے تناظر میں کیا گیا،واک آؤٹ کے دوران صحافیوں نے کہا کہ ایسے رویے سے صحافیوں کی تضحیک اور پارلیمانی اقدار کو مجروح کیا گیا ہے، جس کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں

   پی آر اے  کا موقف ہے کہ صحافیوں کے ساتھ باعزت اور شائستہ رویہ اپنایا جانا چاہیے تاکہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کا ماحول قائم رہ سکے۔

 اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صحافیوں کے احتجاج کا نوٹس لیا،اسپیکر قومی اسمبلی کی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کو ہدایت  کہ وہ پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کریں، اسپیکر قومی اسمبلی نے  معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی ہدایت  کی ،اسپیکر قومی اسمبلی نے یقین دلایا کہ صحافیوں کے مسائل اور تحفظات کو دور کرنے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔