قیصر کھوکھر:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ناصر باغ اور ٹولنٹن مارکیٹ کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی ہے۔
ناصر باغ میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازے کی منظور ی دے دی گئی،پلازے پر 1 ارب 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی،وزیر اعلیٰ نے ٹولنٹن مارکیٹ کی خوبصورتی کا پلان منظور کر لیا،منصوبے پر 20 کروڑ روپے لاگت آئےگی۔
وزیر اعلیٰ کے بعد اب منصوبے کی منظوری کابینہ دے گی۔