ملک اشرف : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے،انتخابی شیڈول کے مطابق آج امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور ان پر اٹھائے گئے اعتراضات کی سماعت ہوگی، 30 ستمبر کو امیدواروں کی عارضی فہرست جاری کی جائے گی۔
سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کیا جاچکا ہے۔ انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے جن میں ملک بھر سے وکلاء حصہ لیں گے۔ انتخابی شیڈول کے مطابق آج امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور ان پر اٹھائے گئے اعتراضات کی سماعت ہوگی۔ اس کے بعد30 ستمبر کو عارضی فہرست جاری کی جائیگی۔ اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ یکم اکتوبر مقررکی گئی ہے، جبکہ 3 اکتوبر تک ان اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے۔ امیدواروں کو4 اکتوبر دوپہر2 بجے تک اپنی نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہوگی اوراسی روز سہ پہر3 بج کر30 منٹ پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔انتخابات میں ملک بھر سے مجموعی طور پر4379 وکلاء ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل قرار دیے گئے ہیں۔ ان میں سے لاہور سے 1460، ملتان سے 315، بہاولپور سے 145، راولپنڈی سے 805، خیبرپختونخوا سے 593، سندھ سے 741 اور بلوچستان سے 322 وکلاء شامل ہیں۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App