ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں تیز دھوپ سے گرمی میں اضافہ،بارش ہو گی یا نہیں؟

لاہور میں تیز دھوپ سے گرمی میں اضافہ،بارش ہو گی یا نہیں؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:شہر میں گرمی کا راج بھی برقرار ہے،موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصدہے جبکہ 3کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا،بارش کا کوئی امکان نہیں۔
 دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور تیسرے نمبر پر آ گیا۔شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح184ریکارڈ کی گئی۔
جی سی یوکےاطراف آلودگی کی شرح412ریکارڈ،شالیمارلنک روڈ225،بحریہ ٹاؤن میں شرح222 جبکہ رائیونڈ روڈپرفضائی آلودگی کی شرح212ریکارڈکی گئی۔

 بات کریں سندھ کی تو  سندھ کے مختلف اضلاع میں آج آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد، میرپورخاص، تھرپارکر، بدین، سجاول اور ٹھٹھہ میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجۂ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔ شہر میں آج پارہ 36 اور کل 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔