ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10 سے زیادہ رنز ہوئے تو دفاع کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا: آل راونڈر عامر جمال

 10 سے زیادہ رنز ہوئے تو دفاع کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا: آل راونڈر عامر جمال
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے آل راونڈر عامر جمال نے کہا ہے کہ آخری اوور میں اپنے اعصاب پر قابو رکھا جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے عامر جمال کا کہنا تھا کہ اندازہ تھا 10 سے زیادہ رنز ہوئے تو دفاع کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے۔

عامر جمال کا کہنا تھا  کہ کراچی میں ہر میچ سے قبل مائنڈ بنا کر سوتا تھا کہ اگلے روز ڈیبیو ہے، تاہم جب مجھے بتایا گیا کہ وہ میچ میں ڈیبیو کررہے ہیں تو میں رونے لگ پڑا تھا۔

قبل ازیں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ محمد رضوان اچھی اننگز لے کر چلے جبکہ عامر جمال نے ڈیبیو پر بہترین بولنگ کی۔

Ansa Awais

Content Writer