ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب نے 15 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کردیئے

IG Punjab
کیپشن: IG Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بینک روڈ (عابد چودھری) پنجاب پولیس میں تبادلوں کی آندھی پھر چل گئی، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے 15 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

  آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے محمد اختر حیات کو ڈی ایس پی پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا اور ڈی ایس پی ٹاؤن شپ لاہور رانا اسلام کو ڈی ایس پی وزیر آباد تعینات کر دیا، ڈی ایس پی لیہ محمد طاہر شبیر کو ڈی ایس پی لاہور، ڈی ایس پی محمد اقبال کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کر دی گئی، ڈی ایس پی فیصل آباد عمر دین کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت اور ڈی ایس پی سپیشل برانچ فیصل آباد محمد مظہر فاروق کو ڈی ایس پی لیگل جھنگ تعینات کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی وزیر آباد عرفان الحق کو ڈی ایس پی ڈسکہ اورایس پی یو سے ڈی ایس پی لال محمد کھوکھر کو ڈی ایس پی چونیاں تعینات کر دیا گیا، ڈی ایس پی چونیاں آصف حنیف جوئیہ کو ڈی ایس پی پتوکی تعینات کر دیا گیا، محمد نواز کو ڈی ایس پی بھلوال اور بھلوال سے محمد ریاض ناز کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،  ڈی ایس پی ناصر نواز کو ڈی ایس پی بھکر تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی ایس پی محمد اقبال کی خدمات ایڈیشنل آئی جی PHP کے سپرد اور ڈی ایس پی عبدالرحمن کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کر دی گئیں۔

Sughra Afzal

Content Writer