یوٹیلٹی سٹورز سے اشیا غائب

یوٹیلٹی سٹورز سے اشیا غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :ملک کے مختلف یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اورگھی غائب ہوگیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی کی قلت کے باعث عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں یہ اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں۔


نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز حکام کا کہنا ہےکہ اوپن مارکیٹ میں چینی،آٹا اور گھی مہنگا ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز پر یہ اشیا سستی ہونے کی وجہ سے ان کی دستیابی میں مشکلات ہیں لہٰذا ان اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کیلئےاقدامات کررہے ہیں۔ بلیک میں فروخت کے باعث بھی اسٹورز پر دستیابی کا مسئلہ درپیش آتا ہے۔

حکام کے مطابق   یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو، پیکج کے تحت آٹےکے 20کلو تھیلے کی قیمت 800 روپے اور پیکج کے تحت گھی کی فی کلو قیمت 170 روپے ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer