اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری

اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ایلمنٹری سکول ٹیچرز کو ایس ایس ٹی کےعہدے پر ترقی دینے کا معاملہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے  پروموشن دینے کیلئے متعلقہ اساتذہ سے سروس ریکارڈ طلب کرلیا۔

اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی گریڈ 16 میں پروموشن کے لئے فائلیں طلب کرلیں، ایلمنٹری سکول ٹیچرز کو دستیاب سیٹوں کی تعداد پر50 فیصد پرموشن دی جائے گی، جبکہ دیگر 50 فیصد پر پبلک سروس کے ذریعے بھرتی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ان سروس پروموشن 2019 کی نوٹیفائیڈ سنیارٹی کے مطابق میل اور فی میل اساتذہ کو ترقی دی جائے گی، اساتذہ کے لیے دستاویزات کی فائل 10 اکتوبر تک اتھارٹی کو جمع کرانا لازمی ہوگا، مقررہ وقت پر دستاویزات جمع نہ کرانے والے اساتذہ کو اعتراضات کا حق نہیں ہوگا۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر اللہ رکھا گجر کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو ان سروس پرموشن دینے کا فیصلہ بہترین ہے۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے2008-2009 پالیسی کے تحت بھرتی ہونے والے کمپیوٹر ٹیچرز کو مستقل کرنے کی ہدایت جاری کر دی، مراسلے کے ذریعے 5 ہزار سے زائد کمپیوٹر ٹیچرز کو فائدہ پہنچے گا۔

پیکٹ پنجاب کے صدر کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ مستقلی کا مسئلہ حل کرنے پر سکول ایجوکیشن کے شکر گزار ہیں، سپریم کورٹ پہلے ہی ہمارے حق میں فیصلہ دے چکی تھی، سکول ایجوکیشن نے صرف کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا لیٹر جاری کیا۔

علاوہ ازیں پنجاب ٹیچرز یونین نے کورونا لاک ڈاؤن کے باعث مقررہ مدت میں بی ایڈ نہ کرنے والے ایجوکیٹرز کو برطرف کرنے کیخلاف پانچ اکتوبر کو احتجاج کی کال دے دی۔

پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹیچرز کےعالمی دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، دھرنے میں پنجاب بھر کے اساتذہ شرکت کریں گے، دھرنا اساتذہ کی ملازمتوں کی بحالی اور مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ 

 

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer