وزیراعلی پنجاب کا ساملی سینٹوریم ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حیدر علی : وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آج ساملی سینٹوریم ہسپتال کا دورہ کیا۔ 

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ساملی ہسپتال کے مختلف شعبوں کے تفصیلی معائنہ کے دوران مریضوں سے بھی ملاقات  کی ۔مریم نواز نے ہسپتال میں جاری  گائنی اورجنرل ہسپتال کی سہولیات فراہم کی منظوری دی۔

دورہ کے موقع پر ایم این اے راجہ  اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے  بلال یامین ستی، چیف سیکرٹری، کمشنر راولپنڈی  اور ضلعی انتظامیہ بھی  ہمراہ تھی۔   

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تیز برستی بارش میں ساملی سید محمد حسین گورنمنٹ ٹی بی سینیٹوریم ہسپتال پہنچ گئیں. مریم نواز شریف نے مری، گلیات سمیت پورے ایریا میں مربوط ہیلتھ قائم کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ نے پہاڑیوں علاقوں میں ایمرجنسی کی صورت مریضوں کی منتقلی کے لئے ہیلی پیڈ اور ایئر سٹریپ بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مدر اینڈ چائلڈ بلاک فوری طور پرفنکشنل کرنے ہدایت کردی، کہا کہ ڈاکٹرز، سٹاف کی تعیناتی اور ان کی رہائشوں کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ 
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ساملی ہسپتال میں جنرل وارڈز قائم کرنے کا حکم دیا، ساتھ ہی ساملی ہسپتال میں جدید ترین کارڈیک بلاک قائم کرنے کی ہدایت کی۔ جس کے مطابق سید محمد حسین گورنمنٹ ٹی بی سینیٹوریم ہسپتال میں کینسر کے علاج کے لئے اینکالوجی یونٹ بھی بنے گا۔  میڈیسن، سرجرجی، یورلوجی، آرتھو، آئی، ای این ٹی وارڈز بنیں گے۔

وزیراعلی مریم نواز نے مری میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ساملی ہسپتال میں مریضوں کی منتقلی کے لئے ٹرانسپورٹ فوری طور چلانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے او پی ڈی، وارڈ اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا، مریم نواز شریف نے او پی ڈی میں لیڈی ڈاکٹر سے ہسپتال اور مریضوں کے بارے میں دریافت کیا۔ 
وزیر اعلیٰ پنجاب کی او پی ڈی میں موجوو خاتون کے بھائی کے فوری علاج کے لئے اقدامات کی ہدایت کی، کہا کہ مریض کی منتقلی کے لئے میرے ہیلی کاپٹر بھی چاہیے تو حاضر ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم شریف ٹی بی وارڈ پہنچ گئیں اور ہر مریض کے پاس جا کر تیمارداری کی۔ وزیر اعلیٰ نے مریضوں سے علاج کے بارے میں دریافت کیا، جلد صحت یابی کے لئے دعائیں دیں۔ 
ٹی بی کے مریض راجا اسرار نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹی حال پوچھنے آئی ہے، میں بہت خوش ہوں۔  وزیر اعلیٰ مریم نوا ز نے مریض راجا اسرار کے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ماں باپ بہت بڑیسہار ہوتے ہیں، خدمت میں کسر نہ رہنے دیں۔ 
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے  سید محمد حسین گورنمنٹ ٹی بی سینیٹوریم ہسپتال کے انتظامات اور علاج پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ساملی سینیٹوریم ہسپتال سٹور روم کا بھی  معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ساملی ہسپتال کیمٹی روم میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ 
ایم این اے اسامہ راجااشفاق سرور، ایم پی اے بلال یامین ستی،چیف سیکرٹری زاہد اختر، کمشنر عامر خٹک، اے بی سی آر، اسسٹنٹ کمشنر، سی ای او ہیلتھ، ایم ایس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔