سستی روٹی ریلیف پروگرام، خلاف ورزی پر 31 گرفتاریاں اور بھاری جرمانے

سستی روٹی ریلیف پروگرام، خلاف ورزی پر 31 گرفتاریاں اور بھاری جرمانے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب ریلیف پروگرام کے تحت سستی روٹی فراہم کرنے کا معاملہ، لاہور میں 1321مقامات کی چیکنگ کی گئیں جس کے نیتجے میں 31 گرفتاریاں ہوئیں۔؎

تفصیلات کے مطابق لاہور میں روٹی و نان کی قیمتوں میں خلاف ورزی کرنے والوں کو 01 لاکھ 37 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے 02 خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانہ عائد اور تندوروں کو سیل کروا دیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر کی جوہر ٹاؤن کے علاقے میں متعدد تندور پوائنٹس کی انسپکشن، متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو فلیکسز نمایاں جگہ آویزاں کرنے کی ہدایت جاری کی۔

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے فیصل گھمن روڈ اور نشتر کالونی میں چیکنگ کی جس پر 01 خلاف ورزی پر تندور مالک کو 5000 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ روٹی و نان کی قیمتوں اور وزن کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جا رہا ہے. قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے. شہریوں کی سہولت کے لئے نان و روٹی کی قیمتوں سے متعلق نمایاں جگہ پر فلیکسز بھی لگوائی جا رہی ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری روٹی و نان قیمت کی شکایت کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب ہیلپ لائن 080002345 پر اندراج کروائیں.