نشتر کالونی:سات بچوں کا باپ قتل

نشتر کالونی:سات بچوں کا باپ قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : لاہور کے علاقہ نشتر کالونی میں سات بچوں کے باپ کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھلو کلاں کا رہائشی اکرم پینٹ کا کام کرتا تھا۔ تین ملزمان نے گلہ دبا کرسرپر آہنی راڑ کے وار کر کے قتل کیا ہے۔مقتول موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا دیرینہ عداوت، اس کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانےمنتقل کردیا ہے۔