کوتھم پاکستان کے زیر اہتمام 18 ویں سالانہ کانوکیشن کا انعقاد

کوتھم پاکستان کے زیر اہتمام 18 ویں سالانہ کانوکیشن کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ ندیم: کوتھم پاکستان کے زیر اہتمام 18 ویں سالانہ کانوکیشن کا انعقاد، چیرمین ہائی فیلڈ یوکے رچرڈ سپرینگر نے خصوصی شرکت کی۔

فلیٹریز ہوٹل میں کوتھم پاکستان کے 18ویں کانوکیشن میں چیرمین ہائی فیلڈ یو کے رچرڈ سپرینگر، جی ایم آواری ہارمٹ نوٹ کلسٹر، سی ای او کوتھم احمد شفیق، شاہد قادر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ کانوکیشن میں ہاسپیٹیلٹی، کلنری آرٹس، بیکنگ اینڈ پیسٹری، ٹریول اینڈ ٹورزم مینجمنٹ پروگرام مکمل کرنے والے 200 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔  

مہمان خصوصی رچرڈ سپرینگرکا کہنا تھا کہ طلبہ آج بہت کچھ سیکھ کرعملی میدان میں قدم رکھ رہے ہیں، طلبہ کو اپنا مقام بنانے کے لئے کچھ منفرد کرنا ہوگا۔  

سی ای او کوتھم احمد شفیق کا کہنا تھا کہ طلبہ آج جو بھی ہیں اپنےاساتذہ اور والدین کی بدولت ہیں، انھیں عملی زندگی میں قدم رکھ کر پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔  

طلبہ بھی تعلیمی زندگی سے نکل کر عملی زندگی میں قدم رکھنے پر خوش نظر آئے، کانوکیشن میں اعلی کارکردگی دکھانے والے 60 طلبہ کو گولڈ میڈل بھی دیئے گئے۔