ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ٹرین کے خوفناک حادثہ میں دس بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

Train Accident, Train derailed, City42, train traffic suspended
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ٹرین کے خوفناک حادثہ میں دس بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

پڑوسی ملک کی پہاڑی ریاست جھاڑ کھنڈ کے علاقہ سمڈیگا میں مال گاڑی کے 10 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ ٹرینوں کی آمدورفت رک گئی۔ مصروف روٹ کے دوہرے ٹریک پر رکاوٹ آ جانے کے سبب  کئی ٹرینوں کا راستہ بدلنا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حادثہ میں 3 سے 4 بوگیوں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ کئی بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد اَپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے لائنیں متاثر ہوئی ہیں۔ واقعہ کے بعد ہٹیا-راؤرکیلا پیسنجر کو 29 اکتوبر کے لیے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
 
جھارکھنڈ کے سمڈیگا ضلع میں آج ایک بڑا ریل حادثہ پیش آیا ہے، جہاں راؤرکیلا سے دارالحکومت رانچی آ رہی مال گاڑی کے 10 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ یہ حادثہ کناوارا ریلوے اسٹیشن کے پاس ہوا، جس سے رانچی-راؤرکیلا ریل ڈویژن پر آمد و رفت بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔

 ٹرین کی بوگیاں پلٹ جانے کا حادثہ ضلع کے بانو بلاک کے کناوارا ریلوے اسٹیشن کے آگے پول نمبر 35/524 اور 33/524 کے درمیان ہوا۔ اس حادثہ میں ریل کے 10 ڈبے پٹری سے اتر گئے،   4 بوگیاں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں۔ اس شدید  حادثہ کے سبب اَپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے لائن متاثر ہوئے ہیں۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی ریلوے سیکورٹی فورس اور سمڈیگا ضلع کی بانو تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور حادثہ کے اسباب کی جانچ میں مصروف ہو گئی۔
 غنیمت یہ رہی کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حالانکہ حادثہ کے بعد اس روٹ پر چلنے والی کئی ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ واقعہ کے بعد متاثرہ کچھ ٹرینوں کو شارٹ ٹرمنیٹ کیا جا رہا ہے، یا پھر متبادل راستوں سے اس کو چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرین نمبر 586559 ہٹیا-راؤرکیلا پیسنجر 29 اکتوبر کو  منسوخ بھی کر دیا گیا۔
مال گاڑی حادثہ کے بعد کچھ متاثر ہونے والی ٹرینوں کی تفصیل اس طرح ہے:

ٹرین نمبر 18175 ہٹیا-جھارسوگوڑا میمو، جو 29-10-2025 کو چلنی تھی، اب ہٹیا اسٹیشن سے نہیں بلکہ راؤرکیلا اسٹیشن سے چلے گی۔
ٹرین نمبر 18451 ہٹیا-پوری تپسوینی ایکسپریس کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ یہ ٹرین پہلے ہٹیا سے روانہ ہوتی تھی، لیکن اب 29 اکتوبر 2025 کو یہ ٹرین ہٹیا اسٹیشن کی جگہ راؤرکیلا اسٹیشن سے شروع ہوگی۔
ٹرین نمبر 15027 سمبل پور-گورکھ پور موریہ ایکسپریس، 29 اکتوبر 2025 اپنے مقررہ راستہ راؤرکیلا-ہٹیا-موری کی جگہ بدلے ہوئے راستہ راؤرکیلا-سینی-چانڈل-گنڈا بہار-موری ہو کر چلے گی۔
ٹرین نمبر 18523 وشاکھاپٹنم-بنارس ایکسپریس، 29 اکتوبر 2025 اپنے مقررہ راستہ راؤرکیلا-ہٹیا-موری کی جگہ پر بدلے ہوئے راستہ راؤرکیلا-چکردھرپور-کانڈرا-چانڈل-گنڈا بہار-موری ہو کر چلے گی۔
ٹرین نمبر 12836 سر ایم وشویشوریا بنگلورو ٹرمینل-ہٹیا ایکسپریس، 28 اکتوبر 2025 اپنے مقررہ راستہ راؤرکیلا-ہٹیا کی جگہ پر بدلے ہوئے راستہ راؤرکیلا-چکردھرپور-کانڈرا-چانڈل-پرولیا-کوٹ شیلا-موری ہو کر چلے گی۔
ٹرین نمبر 06056 برونی پوتنور اسپیشل، 29 اکتوبر 2025 کو اپنے مقررہ راستہ موری-ہٹیا-راؤرکیلا کی جگہ پر بدلے ہوئے راستہ موری-گنڈا بہار-چانڈل-راؤرکیلا ہو کر چلے گی۔
ٹرین نمبر 13351 دھنباد الاپوژا ایکسپریس، 29 اکتوبر 2025 کو اپنے مقررہ راستہ موری-ہٹیا-راؤرکیلا کی جگہ پر بدلے ہوئے راستہ موری-گنڈا بہار-چانڈل-راؤرکیلا ہو کر چلے گی۔