ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کیوں ہوئی؟ صائم ایوب نے وجہ بتا دی

جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کیوں ہوئی؟ صائم ایوب نے وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد قومی اوپنر صائم ایوب نے کہا ہے کہ پاکستانی بیٹرز حریف بولنگ اٹیک کا مؤثر انداز میں مقابلہ نہیں کر سکے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صائم ایوب نے بتایا کہ اسٹیڈیم میں اوس (Dew) زیادہ تھی، اسی وجہ سے ٹیم نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق جنوبی افریقا نے کنڈیشنز کے مطابق بولنگ کی جبکہ پاکستانی بیٹنگ توقعات پر پورا نہیں اتری۔

صائم ایوب کا کہنا تھا کہ اگرچہ بیٹنگ میں تسلسل نہیں، لیکن گزشتہ سیریز کے مقابلے میں زیادہ رنز بن رہے ہیں اور بہتری کی کوششیں جاری ہیں۔

 دوسری جانب قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی میچ کے بعد پریس کانفرنس میں تسلیم کیا کہ ٹیم کی بولنگ اور بیٹنگ دونوں ہی کمزور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ بولرز نے ابتدا میں اچھی لائن اور لینتھ پر بولنگ نہیں کی، جبکہ بیٹرز لگاتار وکٹیں گنواتے رہے جس کی وجہ سے بڑی شراکت داری قائم نہ ہو سکی۔

کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم اپنی غلطیوں پر بات کرتی ہے تاکہ انہیں آئندہ دہرانے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہی غلطیوں سے سیکھ کر ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کریں گے، اور موجودہ حکمتِ عملی کو برقرار رکھا جائے گا۔

سلمان علی آغا نے یہ بھی بتایا کہ ٹیم ہر گراؤنڈ میں کھیلنے سے قبل وہاں کے اعداد و شمار اور اوسط اسکور کا جائزہ لیتی ہے، اور کوشش ہوتی ہے کہ اس سے بہتر کارکردگی دکھائی جائے۔

انہوں نے اپنی فارم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دو تین سیریز میں ان کی انفرادی پرفارمنس تسلی بخش نہیں رہی، مگر وہ ٹیم کو جتوانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ ان کی پہلی ترجیح ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر وہ بولنگ میں بھی حصہ لیں گے۔