ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کان کنی کا جدید لائسنسنگ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ، بل پنجاب اسمبلی میں پیش

 کان کنی کا جدید لائسنسنگ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ، بل پنجاب اسمبلی میں پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد:پنجاب حکومت نےدی پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا، بل کے تحت کان کنی کا جدید لائسنسنگ نظام متعارف کروایا جائے گا، بل کے تحت لائسنسنگ اتھارٹی تشکیل دی جائے گی۔

متن کے مطابق اتھارٹی کو نئے کان کنی لائسنس کا اجراء، معطل و ختم کرنے کا اختیار ہو گا، بل کے تحت کان کنی و معدنیات فورس تشکیل دی جائے گی، غیر قانونی کان کنی روکنا کان کنی و معدنیات فورس کے ذمے ہو گا، کان کنی و معدنیات فورس کا سینئر افسر ڈی جی ہو گا،ڈی جی اور سینئر افسران کے علاوہ فورس کو یونیفارم پہننا لازم ہو گا۔

فورس کے پاس گرفتاری کرنے کا اختیار ہو گا،بل کے تحت کان کنی و معدنیات پولیس سٹیشن تشکیل پائیں گے، کان کنی و معدنیات کے معاملات کیلئےسپیشل کورٹس تشکیل دئیے جائیں گے، سپیشل کورٹ کا فیصلہ سیشن کورٹ میں چیلنج ہو گا،بل کے تحت ایکسپلوریشن پروموشن ڈویژن تشکیل پائے گا۔ 

ایکسپلوریشن پروموشن ڈویژن جیولوجیکل ڈیٹا بیس تیار کرے گا،بل میں بڈنگ کے طریقہ کار، جرمانوں کی شقیں بھی موجود، بل منظوری کے بعد متعدد مسودہ قانون ختم کر دئیے جائیں گے۔

بل کا مقصد سرمایہ کاری کو راغب کرنا ،قانونی یقین فراہم کرنا ہے،بل کا مقصد قومی و عالمی معیارات کے مطابق موثر قانونی نظام بنانا ہے، بل کا مقصد معدنی وسائل کےضابطے، ترقی و انتظام کیلئےجامع قانونی فریم ورک فراہم کرنا ہے۔

کان کنی کا شعبہ اقتصادی ترقی، روزگار اور صنعتی ترقی میں کلیدی معاون ہے،بل کا مقصد سائنسی اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دار کان کنی کے طریقوں کو فروغ دینا ہے،بل کا مقصد مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے کردار اور اختیار کو مضبوط بنانا ہے، بل کا مقصد سرمایہ کاروں ،سٹیک ہولڈرز کیلئےلائسنسنگ نظام کو ہموار کرنا ہے۔