اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 ماہ میں81 ہزار 622 مجرم گرفتار

اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 ماہ میں81 ہزار 622 مجرم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: پنجاب بھر میں اشتہاری مجرموں اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران مختلف شہروں سے 81 ہزار 622 اشتہاری مجرم گرفتار ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران 54 ہزار 135 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔ لاہور ریجن سے 13923 اشتہاری مجرم، 30649 عدالتی مفروران گرفتار ہوئے، شیخوپورہ ریجن سے 4732 اشتہاری مجرم، 1155 عدالتی مفروران گرفتار ، گوجرانولہ ریجن سے 8169 اشتہاری مجرم، 1809 عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے۔ اس کے علاوہ گجرات ریجن سے 4042 اشتہاری مجرم، 1195 عدالتی مفروران دھر لئے گئے۔ راولپنڈی ریجن سے 2742 اشتہاری مجرم، 5074 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے۔ 

 سرگودھا ریجن سے 5143 اشتہاری مجرم، 1775 عدالتی مفرور پکڑے گئے۔ فیصل آباد ریجن سے 8694 اشتہاری مجرم، 4043 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔ ملتان ریجن سے 8532 اشتہاری مجرم، 1222 عدالتی مفروران گرفتار ہوئے۔ ساہیوال ریجن سے 7128 اشتہاری مجرموں، 3262 عدالتی مفروران کو دھر لیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان ریجن سے 7340 اشتہاری مجرم، 1136 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے۔ بہاولپور ریجن سے 11,177 اشتہاری مجرموں، 2815 عدالتی مفروران کو پکڑا گیا۔