کلائی پر بریسلیٹ کی طرح پہنا جانے  والا دنیا کا پہلا سمارٹ فون

 کلائی پر بریسلیٹ کی طرح پہنا جانے  والا دنیا کا پہلا سمارٹ فون
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹیک کمپنی لینووو اور اس کی ذیلی کمپنی موٹرولا نے ہاتھ پر پہنا جانے والا دنیا کا پہلا سمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔

موٹرولا کی اس نئی ڈیوائس میں روایتی 6.9 انچ کی فُل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہے جو صارف کی کلائی پر بریسلیٹ کی طرح پہنی جاسکتی ہے۔

اس فون کی پشت پر ایک پٹہ لگا ہے جو مقناطیسی پٹی سے جڑتا ہے اور یہ خصوصیت اس کو اسمارٹ واچ اور اسمارٹ فون سے زیادہ ہمہ جہت بناتا ہے۔

 ڈیوائس کو ہاتھ پر پہنے جانے کے بعد اس کے ڈسپلے کا سائز 4.6 انچ ہو جاتا ہے۔

اس ویئرایبل ڈیوائس میں شامل جینریٹِو اے آئی صارف کے پہنے ہوئے کپڑوں کا جائزہ لیتے ہوئے وال پیپر کو کپڑوں کے مطابق ڈھال لیتا ہے۔موٹرولا کے انوویشن ریسرچ کی سربراہ لیکسی ویلاسیک نے تقریبِ رونمائی میں فیشن ایبل اے آئی ایپلی کیشن کے نئے خیال کو پیش کیا۔