ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں سمو گ کا راج، آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بار ش ہوگی یا نہیں؟

 شہر میں سمو گ کا راج، آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بار ش ہوگی یا نہیں؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)لاہور میں سموگ کا راج ، حد نگاہ میں کمی آگئی ۔فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور آلودہ ترین شہر قرار ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 488 ریکارڈ ، شہر کی فضا میں خنکی برقرار درجہ حرارت 23 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لاہور میں سموگ کا راج ،حد نگاہ میں کمی  آگئی،فضائی آلودگی کی شرح میں خطر ناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 488 ریکارڈ،لاہور کی آلودگی میں پہلی پوزیشن برقرار رہی۔فیز8ڈی ایچ اے 501،مراتب علی روڈمیں شرح 495،یو ایس قونصلیٹ 434،مال روڈ پر آلودگی کی شرح 416 ریکارڈ کی گئی۔باغوں کےشہر کی فضا میں خنکی محسوس کی جانے لگی،درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور کا موسم خشک رہے گا ،شہر میں فی الحال بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔