ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی ہولڈنگ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار ، اسحاق ڈار کا بڑا اعلان

ڈالر کی ہولڈنگ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار ، اسحاق ڈار کا بڑا اعلان
کیپشن: Ishaq Dar, Zafar Paracha
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایکسچینج کمپنیز کے ساتھ  اہم اجلاس ہوا۔

کراچی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایکسچینج کمپنیز کے ساتھ  اہم اجلاس ہوا۔ یہ جلاس اسٹیٹ بینک کے مرکزی دفتر کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں گورنر اسٹیٹ  بینک جمیل احمد اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ 

اجلاس میں ایکسچینج کمپنیز کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا کہ ڈالر کی دوبارہ اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف جلد ایکشن لیا جائے گا جبکہ ڈالر کی بلاجواز خریداری کرنے والوں پر بھی ایکشن ہوگا۔جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے وزیر خزانہ کے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ جو بینک بھی ڈالر کی خریداری میں ملوث ہوگا اسے کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا ۔ وزیر خزانہ نے کہا جلد ڈالر کمزور اور روپیہ تگڑا  ہوتا نظر آئے گا اور ڈالر کی اصل قیمت 200 روپے سے نیچے ہے۔ 

ظفر پراچہ نے مزید کہا کہ ایکسچینج کمپنز نے اہم تجاویز بھی وزیر خزانہ کو دے دیں ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ امپورٹ کو ایکسپورٹ کے ساتھ لنک کردیا جائے، اگر ایک لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوں تو اس کے بدلے دو لاکھ ڈالر کا امپورٹ کلئیر کیا جائے جبکہ کمرشل امپوٹرز کو کوئی اجازت نہ دی جائے۔ 

ظفر پراچہ نے تجویز دی کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارت کی پالیسیوں کا پوری طرح جائزہ لیا جائے، ایکسچینج کمپنیز کو ایکسپورٹ انڈسٹری کا درجہ دیا جائے جبکہ ترسیلات زر کو بڑھانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔ کمپنیز کو اجناس اور صنعتی ضرورت کی امپورٹ کی اجازت دی جائے۔ 

  ظفر پراچہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا پہلا فوکس معاشی صورتحال کو بہتر کرنا ہے جس طرح  ہمارے پچھلے دور میں معاشی صورتحال بہتر ہوئی تھی۔ ہم نے اپنے پچھلے دور میں ڈالر کو کنٹرول میں رکھا تھا اور ہمارے پچھلے دور میں شرح سود سنگل ڈیجیٹ میں تھا۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر