ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کالج اساتذہ کے لئے بڑی خوشخبری

Promotion
کیپشن: Teacher in class room
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)سرکاری کالجوں کی خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کیلئے خوشخبری، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے 350 اسسٹنٹ پروفیسرز کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے تحت سرکاری کالجوں میں تعینات خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کو گریڈ اُنیس میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترقی کے لئے 350 اساتذہ کے ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کو اگلے گریڈز میں ترقی دینے کے لیے پرموشن کورس ہوگا۔ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسسٹنٹ پروفیسرز کے لیے پرموشن کورس کا انعقاد آئندہ مہینے کریگا۔ پرموشن کورس میں شمولیت کرنےوالے اساتذہ ترقی کے لیے اہل ہوں گے۔