پی ایچ اے نے پارکوں میں انٹری فیس وصولی  کیلئے وزیراعلیٰ سے اجازت مانگ لی

پی ایچ اے نے پارکوں میں انٹری فیس وصولی  کیلئے وزیراعلیٰ سے اجازت مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: شہریوں سے مفت تفریح کی سہولت چھیننے کا عملی اقدام، پی ایچ اے نے شہریوں سے پارکوں میں انٹری فیس وصولی کے لئے وزیراعلیٰ سے اجازت مانگ لی۔

       

تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے شہر کے اے کلاس پارکوں میں انٹری فیس وصولی کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی ہے،  ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے سمری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد ارسال کی ہے۔   پی ایچ اے ذرائع کے مطابق سمری میں پی ایچ اے کی مالی حالت کو بہتر بنانے کے لئے انٹری فیس کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سے پارکوں میں پارکنگ فیس وصول کرنے اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

 

 ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کے مطابق وزیراعلیٰ کی اصولی منظوری کے بعد پارکوں میں انٹری فیس کا حتمی تعین کیا جائے گا، سابق دور حکومت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پارکوں سے انٹری فیس وصولی کا خاتمہ کیا تھا جسے تبدیلی سرکار دوبارہ رائج کرنے کے درپے ہے۔

 دوسری جانب مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے  کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاو کے پیش نظر نئے ایس او پیز پر عملدرامد شروع کردیا گیا ہے، پی ایچ اے نے شہر کے پارک صبح سات سے شام چھ بجے تک کھولنے کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا ہے۔

 

  کورونا ایس او پیز کے تحت پارکوں کے اوقات کار کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے جس پر اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer