ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیب کتروں کو برابر جواب دیں،عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایت

جیب کتروں کو برابر جواب دیں،عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ ) اپوزیشن کی حکومت اور بھارت کی پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم، وفاقی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ اور صوبائی سوشل میڈیا ٹیم کے درمیان کوآرڈنیشن تنازعہ، وزیراعظم مسکراتے رہے، وزیراعظم کی مسلم لیگ ن کی اداروں کیخلاف تقاریر اور بھارت کی پاکستان منفی پروپیگنڈا کا منہ توڑ جواب دینے کی ہدایات۔       

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی سوشل میڈیا ٹیم کیساتھ ملاقات میں وفاقی میڈیا ٹیم کی جانب سے اعتراض اُٹھایا گیا کہ لاہور کی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ مرکزی میڈیا ٹیم کیساتھ تعاون نہیں کرتے۔ ڈاکٹر ارسلان نے وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ سب کو ساتھ لیکر چلنا ضروری ہے لیکن لاہور کی جانب سے تعاون نہیں کیا جاتا۔ 

ڈاکٹر ارسلان کی تقریر پر میٹنگ کے دوران مسلسل تالیاں گونجتی رہیں اور وزیراعظم بیٹھے مسکراتے رہے۔ وزیراعظم نے کمنٹس دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح تالیاں لگائی جارہی ہیں لگتا ہے یہ دل سے لگائی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سوشل میڈیا ٹیم کو اپوزیشن اور بھارتی سوشل میڈیا کو منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم نے نوازشریف اور لیگی قائدین کی اداروں کیخلاف بیانات پر بھی سخت ردعمل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جیب کتری اپوزیشن کا بھارت ساتھ دے رہا ہے ،ان کو برابر جواب دیں، نواز شریف کے بیانات کو بھارت جس طریقے سے لیکر چل رہا ہے، جواب دینا بہت ضروری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کیے جانیوالے منفی پروپیگنڈے کا ہر سطح پر جواب دیا جائے۔۔  

Azhar Thiraj

Senior Content Writer