ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ٹیکس بار کا گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

پاکستان ٹیکس بار کا گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نےانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 2 ماہ کی توسیع کا مطالبہ کردیا، جنرل سیکرٹری پی ٹی بی اے فرحان شہزاد کہتے ہیں کہ توسیع نہ کی گئی تو 17 لاکھ 38 ہزار گوشواروں کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑے گا۔   

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر مقرر کر رکھی ہے۔ جنرل سیکرٹری پاکستان ٹیکس بار فرحان شہزاد نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے نام لکھے گئے۔

خط میں کہا ہے کہ توسیع نہ کرنے کی صورت میں مزید 16 لاکھ گوشوارے جمع کرنے کا ہدف پورا نہیں ہوگا۔ فرحان شہزاد نے لکھا ہے کہ تاحال سال 2019 کے لئے صرف 9 لاکھ 18 ہزار گوشوارے جمع ہوئے ہیں۔ توسیع نہ کرنے کی صورت میں گزشتہ سال کی نسبت 17 لاکھ 38 ہزار گوشواروں کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑےگا۔