ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثناء اللہ کیس، انسداد منشیات کورٹ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

رانا ثناء اللہ کیس، انسداد منشیات کورٹ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) رانا ثناء اللہ کیس میں فرد جرم سے پہلے شہادت کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم چیلنج لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے انسداد منشیات کورٹ کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  ڈیوٹی جج نے 18 اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے سے قبل شہادت کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیا اور کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی استدعا مسترد کر دی تھی، ملزم رانا ثناء اللہ سمیت دیگر کا چالان انسداد منشیات کورٹ میں زیر سماعت ہے، رانا ثناء اللہ کیخلاف تھانہ آر ڈی اے این ایف میں یکم جولائی 2019 کو مقدمہ درج کیا گیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کہا کہ اہم نوعیت کا کیس ہے، شہادت کو ریکارڈ کا حصہ بنانے سے قبل فرد جرم عائد نہیں کی جا رہی۔

Sughra Afzal

Content Writer