(سٹی 42) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
ذرائع کے مطابق نیب کی استدعا پر لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ میں گرفتار مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 28 اکتوبر کو بھی مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک دن کیلئے ملتوی کی تھی۔