( زین مدنی ) معروف گلوکارہ میگھا نے ماہ ربیع الاول کی آمد کے پیش نظر نعت شریف ریکارڈ کروالی، جس کی ویڈیوبھی تیار کی گئی۔
ماہ ربیع الاول کی آمد اور نبی اکرمؐ کی شان کو بیان کرنے کے لئے میگھا نے نعت "محبوب آیا" تیار کی ہے، جس کی ویڈیو برکی روڈ پر ریکارڈ کی گئی۔ نعت شریف کی ویڈیو میں ڈفیں اٹھائیں لڑکے لڑکیوں نے بھی حصہ لیا۔
میگھا کا کہنا تھا کہ نعت شریف بنانا ان کے لئے خوش قسمتی ہے۔ نعت یکم ربیع الاول کو ریلیز کی جائے گی، جس کی ویڈیو ڈائریکٹر خدیجہ سعید ہیں۔
نعتیہ کلام کی شاعری علی بخاری کی ہے اور ترتیب طارق طافو نے دی ہےجبکہ میگھا کا کہنا ہے کہ بطور گلوکارہ ان کی یہ پہلی نعت ہے۔