لاہور پارکنگ کمپنی ملازمین کا احتجاج، اینٹی کرپشن سے تحقیقات کا مطالبہ

لاہور پارکنگ کمپنی ملازمین کا احتجاج، اینٹی کرپشن سے تحقیقات کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: لاہور پارکنگ کمپنی سے فارغ کیے گئے سپروائزرز کا اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ لاہور پارکنگ کمپنی کے جی ایم آپریشنز عثمان چوہان کی بدعنوانی کی نشاندہی پر نوکری سے نکال دیا گیا، اینٹی کرپشن معاملہ کی فی الفور تحقیقات کرے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پارکنگ کمپنی سے نکالے گئے ملازمین نے اپرمال پر اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے کمپنی کے جی ایم آپریشنز عثمان چوہان کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، لاہور پارکنگ کمپنی سے فارغ ہونے والے ملازمین نے جی ایم آپریشنز کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ کمپنی کے جی ایم آپریشنز کے خلاف 40 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں کے معاملہ کی نشاندہی کرنے پر انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن میں معاملہ کی چھان بین کے لیے درخواست دے رکھی ہے، مظاہرین نے اینٹی کرپشن سے جلد تحقیقات مکمل کر کے کارروائی کا مطالبہ کیا۔