قاتل ڈور کے سدباب کیلئےسزا اور جرمانہ بڑھانے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

 قاتل ڈور کے سدباب کیلئےسزا اور جرمانہ بڑھانے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : قاتل ڈور کے سدباب کیلئے پنجاب حکومت کا اہم اقدام،محکمہ داخلہ نے سزا اور جرمانہ بڑھانے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی،سزا تین سال سے بڑھا کر پانچ سال اور جرمانہ بیس لاکھ روپے کرنے کی تجویز کردی۔
 محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں قاتل ڈور سے ہلاکتوں کوروکنے کیلئے اہم اقدام کیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے پتنگ بازی پر سزا سخت کرنے کی سمری ارسال کی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو بھیجی گئی سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ پتنگ بازی کی سزا تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دی جائے، جبکہ جرمانہ ایک لاکھ سے بڑھا کر بیس لاکھ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے قانون میں ترمیم کی سمری وزیراعلی کو ارسال کی ہے۔ اس کیساتھ ساتھ پتنگ سپلائی کرنیوالی کوریئر سروس کمپنی، پتنگ بنانے، اور فروخت کرنے والوں کی سزا بھی بڑھا دی گئی ہے۔ وزیراعلی اور کابینہ کی منظوری کے بعد یہ قانون پنجاب اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer