ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید موسمی حالات کے سبب تعلیمی ادارے بند کرنےکافیصلہ

Ditwah Cyclone, City42, Tamil Nadu, Sri Lanka, City42 Schools closed
کیپشن: بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو مین سمندری طوفان دتواہ کی آمد سے پہلے ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں کیونکہ طوفان آنے سے پہلے ہی طوفانی بارشیں شروع ہو چکی ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سمندری طوفان ’دتوا‘ کی جنوبی بھارت تک آمد سے پہلے ہی بہت سے علاقوں میں طوفانی بارشیں ہو رہی ہیں۔ اس خطرناک سمندری طوفان کی دہشت جنوبی بھارت میں پھیلی ہوئی ہے۔ سمندری طوفان سے بچوں کو بچانے کے لئے  سکول، یونیورسٹیاں اور کالج بند کر دیئے گئے ہیں۔ بھارت کے میٹ ڈیپارٹمنٹ نے تمل ناڈو اور پڈوچیری کے لیے اورنج الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق  سمندری طوفان ’دتوا‘ کے پیش نظر تمل ناڈو میں این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
سری لنکا کے ساحلی علاقوں اور اس سے متصل خلیج بنگال کے جنوب مغربی علاقوں میں اُٹھے سمندری طوفان ’دتوا‘ نے تمل ناڈو کے ساحلی علاقوں میں دستک دے دی ہے۔

ناگاپٹنم علاقے میں ساحلوں پر اونچی لہریں، تیز ہوائیں اور بھاری بارش ہونے لگی ہے۔ اس کے علاوہ سمندری طوفان 7 گھنٹہ فی کلومیٹر کی رفتار سے لگاتار شمال کی جانب بڑھ رہا ہے۔ طوفان کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ساحلی علاقوں کے لیے ’اورنج الرٹ‘ جاری کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی رات 2:30 بجے طوفان کا مرکز 9.2 ڈگری شمال اور 80.8 ڈگری مشرق میں مرکوز تھا جو ترنکومالی سے 80 کلومیٹر شمال مغرب اور چنئی سے تقریباً 430 کلومیٹر جنوب میں تھا۔ امکان ہے کہ سمندری طوفان شمال، شمال مغرب کی طرف بڑھتا رہے گا اور  کچھ گھنٹے بعد 30 ​​نومبر کو شمالی تمل ناڈو، پڈوچیری اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں تک پہنچے گا۔

شدید ترین بارشوں کا امکان

طوفان کے اثر سے تمل ناڈو کے کئی اضلاع میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رامناتھ پورم، پڈوکوٹائی، تنجاور، تروارور، ناگاپٹنم اور کرائیکل میں کچھ مقامات پر بہت زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔ تھوتھکوڈی، شیوگنگئی، آریالور اور مائیلا دوتھرائی میں بھی بھاری سے بہت زیادہ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کنیا کماری، ترونیل ویلی، ویردھونگر، مدورائی، تروچراپلی، پیرامبلور اور کڈالور اضلاع میں بھی متعدد مقامات پر بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

شدید موسم کے پیش نظر تمل ناڈو کے کئی اضلاع میں اسکول اور کالج بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آریالور، تروچی، تنجاور اور ولوپورم اضلاع میں اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ دریں اثنا کڈالور، تروارور، ناگاپٹنم، مائیلا دوتھرائی، کلا کوریچی، پدوکوٹائی، پیرامبلور، پڈوچیری اور کرائیکل میں اسکول اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
 
اس دوران انتظامیہ نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تیز لہروں اور تیز ہواؤں کے امکان کے پیش نظر ریلیف اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

سری لنکا میں دتوا سے تباہی

خبروں کے مطابق سری لنکا میں سمندری طوفان ’دتوا‘ نے بھاری تباہی مچا ئی ہے۔  سری لنکا کے بیشتر علاقوں میں چوفانی بارشیں ہو رہی ہیں۔ ہر طرح کی ماہی گیری بند ہے اور ساحلی شہروں اور دیہات میں لوگ گھروں میں  قید ہو کر طوفان کے گزر جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔