ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردوں نے بم دھماکےسےریلوےٹریک ناکارہ کردیا

Quetta terrorist attack, Bomb blast, railway track damaged
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی منیر مینگل روڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر دہشتگردوں نے بم  کا دھماکہ کر کے ریلوے ٹریک ناکارہ کردیا۔  
کوئٹہ  میں ریلوے ٹریک پر اس بم دھماکے سے ٹریک کو نقصان پہنچا اور  ٹرین سروس متاثر ہوئی ہے۔
 لوہڑ کاریز پل کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ  ہوا ۔ 

 ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کیپٹن ر آصف خان نے بتایا کہ بم کے دھماکے سے پٹری کا تقریباً ایک فٹ حصہ متاثر ہوا۔

 پولیس، سپیشل برانچ اور بی ڈی یو ٹیم موقع پر موجود ہیں۔    علاقے میں  سی ٹی ڈی اور پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔  شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز  نے درخواست کی کہ  شہری افواہوں سے گریز کریں اور مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔