ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان کو نئی ذمہ داری سونپ دیں

پنجاب حکومت نے اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان کو نئی ذمہ داری سونپ دیں
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب حکومت نے اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان کو نئی ذمہ داری سونپ دی  گئی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے انہیں ایک نیا ٹاسک تفویض کیا گیا ہے، جس کے تحت  عثمان خان اب لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں   پنجاب حکومت کے کیسز کی پیروی کریں گے .

ذرائع کے مطابق اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد عثمان خان یکم دسمبر سے   لاہور ہائیکورٹ روالپنڈی بنچ میں پنجاب حکومت کے کیسز کی پیروی کریں گے،جبکہ حکومت پنجاب کے اہم نوعیت کے مقدمات کی پیروی ان کے سپرد کی گئی ہے۔ اس نئی ذمہ داری کے تحت وہ مختلف محکموں کے سرکاری مقدمات میں حکومت پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عثمان خان اتوار کو لاہور سے راولپنڈی روانہ ہوں گے اور راولپنڈی بنچ میں  ان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان کی تعیناتی کے بعد راولپنڈی بنچ میں حکومت کی قانونی حکمتِ عملی کو مزید مضبوط بنانے کی توقع کی جا رہی ہے۔ وکلاء  کا کہنا ہے کہ محمد عثمان خان کی تعیناتی سے نہ صرف اہم کیسز میں پیش رفت ممکن ہوگی بلکہ عدالتوں میں حکومت کی پوزیشن بھی مزید مستحکم ہونے کی امید ہے۔

Ansa Awais

Content Writer