ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقرار الحسن وزیرِ اعظم بننا چاہتے ہیں؟ شاید میں سیکنڈ لیڈی بن جاؤں: فراح اقرار

اقرار الحسن وزیرِ اعظم بننا چاہتے ہیں؟ شاید میں سیکنڈ لیڈی بن جاؤں: فراح اقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی میزبان اور سوشل میڈیا شخصیت فراح اقرار نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنے شوہر اقرار الحسن کی ممکنہ سیاسی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر کھل کر بات کی۔

پروگرام میں فراح اقرار نے بتایا کہ اقرار الحسن سیاست میں دلچسپی تو رکھتے ہیں، لیکن وہ وزیرِ اعظم بننے کے خواہشمند نہیں ہیں۔

فراح اقرار نے بتایا کہ ’اقرار کے پاس کوئی ایسا پلان نہیں ہے کہ وہ وزیراعظم بنیں، وہ نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں، ان کی پوری کوشش ہے کہ نوجوان سیاست میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقرار نے اپنی سیاسی سوچ ان کے ساتھ شیئر کی تھی اور وہ خود بھی ان خیالات کا تنقیدی جائزہ لیتی رہی ہیں۔

اہلیہ کا کہنا تھا کہ اقرار الحسن کا نظریہ ہے کہ ”کیوں نہیں عام آدمی وزیراعظم بن سکتا؟“  اقرار اس وقت ایک ایسی تحریک چلا رہے ہیں جس میں وہ نئی نسل کو آگے بڑھنے، سوچنے اور ملک کے لیے کردار ادا کرنے پر اُبھار رہے ہیں۔

پروگرام کے دوران جب ہوسٹ نے پوچھا کہ اگر اقرار الحسن سیاست میں آگے بڑھیں تو کیا وہ ملک کی ’’سیکنڈ لیڈی‘‘ بن سکتی ہیں؟اس پر فراح اقرار نے مسکراتے ہوئے جواب دیا’’شاید میں مستقبل کی سیکنڈ لیڈی بن جاؤں‘‘ ہو سکتا ہے کیونکہ وہ کئی بیویوں کے شوہر ہیں۔ مگر اقرار کا وزیراعظم بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘‘

واضح رہے کہ فراح اقرار اس وقت اپنا یوٹیوب چینل چلاتی ہیں جہاں وہ ٹریول و لاگز، اپنی رائے اور ذاتی زندگی سے متعلق ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔ وہ 2007 میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کر چکی ہیں اور مختلف بڑے چینلز  کا حصہ رہ چکی ہیں۔