ویب ڈیسک:برطانوی شاہی خاندان کی نایاب یادگاروں میں ایک منفرد اضافہ سامنے آیا ہے، جہاں کنگ چارلس کے بچپن کے بال نیلامی کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔
یہ بال 1960 کی دہائی کے اوائل میں شاہی نائی جارج کرسپ نے اُس وقت کاٹے تھے جب نوجوان چارلس ابھی شاہی ذمہ داریوں، ڈیانا یا کمیلا کے عہد سے بہت دور تھے، پال فریزر کلیکٹیبلز کی جانب سے پیش کی گئی اس یادگار کی قیمت 7,995 پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کنگ چارلس سوم کی سب سے زیادہ نجی نوعیت کی یادگار ہے۔ یہ بال آپ کو بادشاہ کی شخصیت کے سب سے قریب لے جاتے ہیں۔
نیلامی کے اس مجموعے میں صرف بال ہی شامل نہیں بلکہ کنگ چارلس کے ہاتھ سے لکھی گئی ایک کرسمس کارڈ بھی موجود ہے، ساتھ ہی شاہی نائی جارج کرسپ کی قینچی اور کنگھی بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جارج کرسپ نہ صرف جارج ششم کے نائی تھے بلکہ 1952 کے بعد ملکہ الزبتھ دوم کے بھی قابلِ اعتماد ہیئر ڈریسر رہے۔ 1960 کی دہائی میں وہ باقاعدگی سے میفر کے ٹرمپرس سے بکھنگھم پیلس جاتے تھے تاکہ نو عمر چارلس کے گھنے سیاہ بال تراش سکیں۔
کنگھی پر کینٹ آف لندن کا شاہی نشان بھی موجود ہے، جو شاہی خاندان کی پسندیدہ برانڈ سمجھی جاتی ہے۔