معروف پاکستانی اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدا ئش   

 اداکارہ ، صرحا اصغر ،بیٹا،سوشل میڈیا اکائونٹ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی  مشہور اداکارہ بیٹے کی والدہ بن گئی ہیں۔ اداکارہ کے ہاں گزشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کی اطلاع انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنے مداحوں کو ایک پوسٹ کے ساتھ دی۔

 سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت صرحا اصغر اور اُن کے نوزائیدہ بیٹے کی تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ صرحا اصغر نے اپنے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ’’ الحمداللّٰہ، ہمارا چھوٹا سا بیٹا ہمارے ہاتھوں میں آ گیا ہے‘‘۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل ایک پوسٹ میں صرحا اصغر اور اُن کے شوہر نے اپنی پہلی اولاد کی جنس اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ 

 یاد رہے کہ اداکارہ صرحا اصغر پاکستان کی نوجوان ابھرتی ہوئی اداکاروں میں سے ایک ہے جنہوں نے اپنے کر یئر کے عروج میں ہی شادی کر لی اور اب وہ ایک بیٹے کی ماں بھی بن گئی ہیں۔