جیمز اینڈرسن پاکستان میں کیے جانیوالے استقبال سے خوش ہیں یا نہیں؟

 جیمز اینڈرسن پاکستان میں کیے جانیوالے استقبال سے خوش ہیں یا نہیں؟
کیپشن: James Anderson
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پریس کانفرنس کے دوران انگلش بولر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ پاکستان میں بہترین استقبال کیاگیا، دورہ پاکستان کے لیے پرجوش ہوں۔

 جیمز اینڈرسن  نے کہا کہ میں پچ کے معاملے میں اتنا بہتر تجزیہ نہیں دے سکتا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دورہ پاکستان کی ویڈیوز دیکھ کر آئے ہیں۔انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہم ایک فریش مائنڈ کے ساتھ پاکستان آئے ہیں، پاکستان میں مختلف اورچیلنجنگ کنڈیشنر میں کھیلنے کا موقع ملےگا، ابھی نہیں کہہ سکتاکہ ریورس سوئنگ اہم کردار اداکرسکتی یا نہیں۔ 

دوسری جانب پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے جیمز اینڈرسن کی تعریف کی۔نسیم نے کہا کہ جیمز اینڈرسن کا اس عمر میں کھیلنا بہت بڑی بات ہے، وہ ایک لیجنڈ ہیں، ان سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیمز اینڈرسن دنیا کے بہترین فاسٹ بولر ہیں،  ان کی محنت دیکھ کر بہت حیرانی ہوتی ہے،  ان کو وکٹیں لینے کا طریقہ آتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر