برطانوی ہائی کمشنر کا پاک، انگلینڈ کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

برطانوی ہائی کمشنر کا پاک، انگلینڈ کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ جس مں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔

عشائیہ کے موقع پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات سے ملاقات کی، مریم اورنگزیب نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے حالیہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 17 سال بعد تاریخی ٹیسٹ سیریز کے لئے پوری قوم پرجوش ہے، پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستانی عوام کس طرح کرکٹ سے والہانہ لگاﺅ رکھتے ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے بہترین جگہ ہے، حکومت پاکستان انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بہترین سیکورٹی فراہم کر رہی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-11-29/news-1669712086-1878.jpg

بین اسٹوکس نے کہا کہ بہترین مہمان نوازی پر پاکستان کے عوام کے مشکور ہیں، سیکورٹی تسلی بخش ہے، بہترین کرکٹ کھیلنے کیلئے پرامید ہیں۔ قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔