نئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

نئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر  نےپاک فوج کی کمان سنبھال لی، ریٹائرڈ ہونےوالے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ کی چھڑی نئے آرمی چیف کے سپرد کردی۔

 یادگار شہدا پر حاضری اور فاتحہ خوانی

 پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب جی ایچ کیو میں ہوئی، جس کے آغاز پر پاک فوج کے سبکدوش ہونے والے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

 جنرل عاصم منیر پاکستان کے  17ویں آرمی چیف بن گئے

جی ایچ کیو میں منعقد ہونے والی تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی کمان کی علامت سمجھی جانےوالی ملاکا اسٹک اعزازی شمشیر یافتہ جنرل سید عاصم منیرکےحوالے کردی،اور جنرل عاصم منیراس چھڑی کو ہاتھ میں لیتے ہی پاکستان آرمی کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف بن گئے۔

جنرل عاصم منیر فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگا  کر تقریب میں شریک ہوئے، اہم تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈفوجی افسران ، ان کی فیملیزکے علاوہ وفاقی سیکرٹریز بھی شریک تھے۔

 میٹرو بس اور موبائل فون سروس بند 

اس موقع پر راولپنڈی میں مخصوص علاقوں میں میٹرو بس اور موبائل فون سروس بھی بند کی گئی ہے جب کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔میٹرو بس انتظامیہ کاکہنا ہےکہ بس سروس صبح 6 بجے سے شام 3 بجے تک بند رہے گی۔