ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونس خان نے اپنی سالگرہ کیسے منا ئی ؟

 یونس خان نے اپنی سالگرہ کیسے منا ئی ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق کپتان یونس خان نے اپنی سالگرہ کیسے منا ئی جان کر ہر مسلما ن فخر کر ے گا ،روزہ رکھ کرانہوں نے نئی مثا ل قا ئم کر دی ، انکا کہنا تھا کہ ان کا یہ مسلسل پانچواں روزہ ہے۔ ٹیم کے کھلاڑیوں اور سٹاف نے انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے سا لگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطا بق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی سالگرہ پر پی سی بی نے  ایک ویڈیوجاری کی ہے جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سرفراز احمد، یاسر شاہ، حارث سہیل، فواد احمد، اظہر علی اور دیگر سمیت قومی ٹیم کے کوچ مصباح الحق اور بائولنگ کوچ وقار یونس کو یونس خان کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں یونس خان بتاتے ہیں کہ انہوں نے سالگرہ پر روزہ رکھا ہے اور یہ ان کا پانچواں روزہ ہے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلنے کیلئے موجود ہے اور ایک ہوٹل میں قرنطینہ کے ایام مکمل کر رہی ہے۔ اسی وجہ سے تمام کھلاڑیوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیٹنگ کوچ کی سالگرہ منائی ہے۔قومی ٹیم کے بہترین کھلا ڑی اس وقت نیوز ی لینڈ میں مو جو د ہیں جہا ں ان کا کیو یز کے ساتھ بڑا ٹکرا ئو ہوگا۔
 

Malik Sultan Awan

Content Writer